پنجاب میں زرعی زمینوں پر عائدٹیکس سٹرکچر میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پنجاب میں زرعی زمینوں پر عائدٹیکس سٹرکچر میں تبدیلیوں کا فیصلہ

لاہور:پنجاب میں زرعی زمینوں پر عائدٹیکس سٹریکچر میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا۔50ایکٹرز سے لیکر 75ایکٹرز تک 600سے 700 روپے فی ایکٹر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

75ایکٹرز سے 100ایکٹرز تک 800سے 900روپے فی ایکٹر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب ایگریکلچر کمیشن کی جانب سے سفارشات تیار کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہیں۔ زرعی زمینوں پر ٹیکس سٹریکچر میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت کا بڑے کسانوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا کر پانچ مختلف کیٹیگریز میں 300روپے فی ایکٹر سے لیکر 1100تک ٹیکس کی تجویز دی گئی۔

جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ساڑھے بارہ ایکٹرز سے 25ایکٹرز تک 250سے 300روپے فی ایکٹر ٹیکس بڑھا دیا جائے گا۔ 25 ایکٹرز سے لیکر 50 ایکٹرز تک 400 سے 500 روپے فی ایکٹر ٹیکس بڑھانے کی سفارش دی گئی ہے۔ 50ایکٹرز سے لیکر 75ایکٹرز تک 600سے 700روپے فی ایکٹرز ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 75ایکٹرز سے 100 ایکٹرز تک 800سے 900 روپے فی ایکٹرز ٹیکس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب ایگریکلچر کمیشن کی جانب سے سفارشات تیار کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی ہیں