ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست دیدی

ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست دیدی

نئی دہلی:بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ تاہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کی درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔

یاد رہے بھارت کی انتہا پسند حکومت  نےڈاکٹر ذاکر نائیک  کے تبلیغ کے کام کو روکنے کے لیے ایک منصوبےکے تحت بھارت میں ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے اب انٹر پول کے ذریعے اُن کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں