توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب مسترد، ایک اور موقع دیدیا

توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب مسترد، ایک اور موقع دیدیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا جسے بعد میں سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ سات جون تک حتمی جواب جمع کرائیں جبکہ پہلے سے جمع شدہ جواب میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آج تک جس نے بھی معذرت کی الیکشن کمیشن نے تسلیم کی مگر عمران خان کی جانب سے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگی گئی۔ الیکشن کمیشن اس پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔

جنوری 2017ء کو پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن تعصب کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر ای سی پی نے کمیشن کے خلاف عمران خان کے 'برے ریمارکس' پر پی ٹی آئی چیئرمین کو 24 جنوری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں