وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے لئے مشاورت کے علاوہ ریاض سمٹ سمیت قومی سلامتی کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء چودھری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مشیر سرتاج عزیز کے علاوہ  آرمی چیف قمر جاوید باجوہ،  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ،  چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے امن و سلامتی کے قیام کے لئے مسلح افواج کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں