حرمِ مکہ میں بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کر دی جائے گی

حرمِ مکہ میں بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کر دی جائے گی

مکہ مکرمہ :سعودی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو سہولیات باہم پہنچانے کے ہر وقت کوششیں جاری رہتیں ۔ہر سال و ماہ نئے سے نئے منصوبوں پر کام شرع کیا جاتاہے ۔ اب نئے منصوبے کی تازہ ترین مثال دنیا کی سب سے بڑی چھتریوں کی تنصیب ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہرین کے مطابق عنقریب حرم مکہ میں (گرینڈ مسجد) میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کر دی جائے گی ۔اس مقصد کے لیے سعودی حکام نے گزشتہ دنوں کام شروع کر دیاہے ۔

اس مقصد کے لیے جرمنی سے ماہر ٹیم بلوا لی گئی ہے ۔ جو ان چھتریوں کی تنصیب کا کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس کو مکمل کرنے کی ذمہ دار ہوگی ۔
جرمنی سے آنے والی ٹیم میں 25انجینئیرز اور متعدد ماہرین شامل ہیں ۔ حرم مکہ کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والے ادارے جنرل پریذڈینسی فار دی افئیرز نے دسمبر 2014میں کنگ عبداللہ نے منظوری دی تھی ۔
حرم مکی میں کُل آٹھ چھتریاں نصب کی جائیں گی ۔ان چھتریوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ہر چھتری کے ساتھ بڑا کلاک (گھڑی) بھی نصب کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے ان چھتریوں کے ساتھ بڑی بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی ۔
ہر ایک چھتری 45میٹر اونچی ،16ٹن وزنی اور 2400سکوئیر میٹر جگہ گھیرے گی ۔ان بڑی چھتریوں کے علاوہ 54چھوٹی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی ۔ان چھتریوں کے نیچے 122بڑے بینچ بھی نصب کیے جایں گے ۔ تاکہ زائرین ان پر بیٹھ کر آرام کر سکیں ۔