نریندرمودی 30سال بعد سپین کا دورہ کرنے والے بھارتی وزریراعظم

نریندرمودی 30سال بعد سپین کا دورہ کرنے والے بھارتی وزریراعظم

میڈرڈ :بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دورہ جرمنی مکمل کرکے اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ پہنچ گئے ،جہاں وہ ہسپانوی قیادت سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مودی میڈرڈ میں اپنی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور سیاسی تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
تین عشروں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھارتی وزیر اعظم اسپین کا دورہ کر رہا ہے۔ قبل ازیں مودی نے برلن میں چانسلرمیرکل سے ملاقات کی تھی۔ اس چھ روزہ یورپی دورے کے دوران مودی روس اور فرانس بھی جائیں گے۔ مودی ہفتے کے دن وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں یورپ کا دورہ کر  رہے ہیں اس پہلے وہ جرمن کادورہ بھی کر چکے ہیں اب سپین کا دورہ کر رہے ہیں،نریندر مودی ان دنوں بھارت کی اقتصادی بلادستی کے لیے خوب کوششیں کر رہے ہیں ،سپین کی دوسو کے قریب کمپنیان بھارت میں کام کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں