35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی، امیتابھ بچن

35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی، امیتابھ بچن

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ انہوں نے35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پرانسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ انہوں نے خوبصورت اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے 35 سال قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی جس کے بعد ان کی زندگی بہت خوبصورت ہو گئی ۔

انہوں نے تمباکو نوشی کرنے والے افراد سے کہا کہ وہ بھی تمباکو نوشی ترک کرنے کا ارادہ کریں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سیگرٹ کے دھویں سے بچنے کے لئے اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ رکھا ہے۔