گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو جون کو طلب کر لیا

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو جون کو طلب کر لیا

لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو جون 2017ء کو دوپہر 2-30 بجے طلب کر لیا ـ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ـ بجٹ اجلاس جو کہ موجودہ اسمبلی کا 30 واں اجلاس ہو گاـ صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریں گے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بجٹ پیش کریں گیـ

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اس اجلاس میں مالی سال 2017-18 کے لئے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دے جائے گی۔

مصنف کے بارے میں