ہیرو پربھاس بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والے بڑے اداکاروں کی فہرست میں شامل

ہیرو پربھاس بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والے بڑے اداکاروں کی فہرست میں شامل

 ہیرو پربھاس بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والے بڑے اداکاروں کی فہرست میں شامل

ممبئی: بھارتی ہدایت کار راج مولی کی فلم ’باہو بلی 2‘ نے دنیا بھر سے اربوں روپے کمائے کر نہ صرف فلمسازوں کو مالا مال کیا  بلکہ اس میں شامل اداکاروں کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچایا۔  فلم کے ہیرو اداکار پربھاس نے باہو بلی 2 کی کامیابی کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا معاوضہ بڑھا دیا،  انہوں نے اپنی فلم کا معاوضہ بھی بڑھا کر 30 کروڑ کردیا ہے جب کہ انہوں نے ’باہو بلی 2‘ کے لیے 25 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

اس طرح ’باہو بلی 2‘ کے ہیرو پربھاس نہ صرف فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے بلکہ وہ بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والے بڑے اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں اور اس فہرست میں صرف بالی ووڈ کے 3 خانز، ہریتھک اور اکشے کمار ہی ان سے آگے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اس فہرست میں 60 کروڑ کے معاوضے سے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ عامر خان بھی ایک فلم کا معاوضہ 55 سے 60 کروڑ وصول کرتے ہیں  شاہ رخ خان اس سے کافی پیچھے دکھائی دیتے ہیں اگر ان کی فلموں کا تناسب نکالا جائے تو وہ ایک فلم کے 40 سے 45 کروڑ وصول کرتے ہیں، ہریتھک روشن بھی اسی معاوضے کے ساتھ کنگ خان کے ہم پلہ ہیں۔ دیگر اداکاروں میں اکشے کمار 35 سے 40 کروڑ، اجے دیوگن 25 سے 35، رنبیر کپور 20 سے 25، امیتابھ بچن 18 سے 20، رنویر سنگھ 15 سے 20، شاہد کپور 15 اور سیف علی خان 7 سے 10 کروڑ کے ساتھ اس فہرست میں بہت نیچے موجود ہیں۔

بالی ووڈ حسیناؤں کی بات کی جائے تو فلم انڈسٹری کی ملکہ کنگنا رناوت 10 سے 12 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور 8،8 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں دیگر اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا 7، انوشکا شرما 6 سے 8 اور سونم کپور 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں