میں بہت زیادہ سوشل انسان نہیں ہوں،عامر خان

میں بہت زیادہ سوشل انسان نہیں ہوں،عامر خان

میں بہت زیادہ سوشل انسان نہیں ہوں،عامر خان

ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘ کے اداکار عامر خان کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد تقریباً 21 کروڑ ہے لیکن عامر خان  کااس بارے میں کہنا  ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ان کا شمار ان افراد میں نہیں ہوتا جوکہ سماجی ویب سائٹ پر بہت متحرک ہوتے ہیں۔ وہ اس چیز کو تبدیل بھی نہیں کرسکتے۔

آج کل وہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ کے لیے مالٹا میں ہیں اور ان کی اپنی  پوری توجہ فلم پر ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تصاویر شیئر نہیں کر پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے سماجی ویب سائٹ بہترین ذریعہ ہے لیکن ہر شخص کی اپنی شخصیت ہوتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں