کراچی میں جولائی کے مہینے میں بارش کا امکان ہے، چیف میٹ

کراچی میں جولائی کے مہینے میں بارش کا امکان ہے، چیف میٹ

کراچی: کئی شہروں میں بارش ہوئی لیکن کراچی میں سورج قہر ڈھا رہا ہے۔ رمضان المبارک میں گرمی ایسی ہی رہے گی یا کوئی تبدیلی کا امکان ہے۔شہر قائد میں ان دنوں ہوا میں نمی زیادہ ہے جبکہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ کے پارے کو چھو چکا ہے لیکن گرمی بھی ایسی کہ گمان 40 سے 45 سینٹی گریڈ کا ہوتا ہے۔ ماہ مبارک میں گرمی کی شدت ایسی ہی رہے گی یا کوئی بہتری کا امکان ہے اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کراچی،عبدالرشید صاحب کا  کہنا تھامحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے کہ کراچی کا موسم جون میں بہتر بھی ہوگا اور مون سون میں بارشوں کا کچھ امکان بھی بن سکتا ہے۔

قہر برساتی گرمی میں شہری گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں، اور اگر جانا ضروری ہو سر کو ڈھانپ کر رکھیں سحری اورافطار میں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی گرمی کے مضر اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں