سنجے دت نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا

سنجے دت نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا

سنجے دت نے دھمال سیریز کی تیسری فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے  منابھائی کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید دھمال سیریز کا حصہ نہیں بنا نا چاہتے ہیں  کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے تینوں بچے شاہران، اقرا اور ترشالا انہیں ان کو ان  کرداروں میں دیکھیں   جب کہ سنجے دت کے فلم میں کام کرنے سے منع کرنے کے بعد کامیڈین اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سے پہلے  سنجے دت 2007 اور2011 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’دھمال‘ اور ’ڈبل دھمال‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں دونوں مزاحیہ فلموں میں ان کے ساتھ اداکارارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردارادا کیا تھا۔

سنجے نے فلم میں کام نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید کسی پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے حال ہی میں فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے جو باپ بیٹی کے جذباتی رشتے پرمبنی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں