اداکار ون ڈیزل کا ماننا ہے کہ جسم کو شفا پہنچانے کا بہترین طریقہ روزہ رکھنا ہے

اداکار ون ڈیزل کا ماننا ہے کہ جسم کو شفا پہنچانے کا بہترین طریقہ روزہ رکھنا ہے۔

اداکار ون ڈیزل کا ماننا ہے کہ جسم کو شفا پہنچانے کا بہترین طریقہ روزہ رکھنا ہے

ہالی ووڈ : ہالی ووڈ   اداکار ون ڈیزل کا ماننا ہے کہ جسم کو شفا پہنچانے کا بہترین طریقہ روزہ رکھنا ہے۔امریکی ہپ ہاپ فنکار کریم کارپاؤچ جنہیں فرینچ مونٹانا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ن انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ون ڈیزل موجود ہیں۔اس ویڈیو میں ون ڈیزل نے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میرا بھائی یہاں رمضان کے روزے رکھ رہا ہے‘۔جس پر کریم کارپاؤچ نے کہا کہ ’ہاں میں کوشش کررہا ہوں کہ میرا بھائی (ون ڈیزل) بھی میرے ساتھ روزے رکھے، رمضان مبارک‘

ون ڈیزل نے ماہ مبارک کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’رمضان کا تصور ہی اتنا طاقتور کہ بتا نہیں سکتا ، روزے جس میں لوگ پرہیز اور نظم و ضبط جیسے تجربے کو اتنے طویل وقت کے لیے اپنانے کے قابل ہوتے ہیں، رمضان واقعی میں شفایابی کا ذریعہ بھی ہے‘۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں