گنج پن کا شکار افراد ہو جائیں تیار ، نیا علاج سامنے آگیا

سان فرانسسکو: گنج پن سے پریشان ہو جائیں تیار کیونکہ ماہرین صحت نے بالوں کی نشونما کے لیے ایک نیا علاج دریافت کر لیا ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ سر کی کھال میں موجود وہ خلیے جو بیماریوں اور تکالیف سے بچاتے ہیں وہی خلیات بالوں کی نشوونما بہتر بنانے میں بھی خصوصی کردار ادا کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں ماہرین نے اس سلسلے میں چوہوں پر ایک مطالعہ کیا کہ امنیاتی نظام (امیون سسٹم) سے تعلق رکھنے والے ”ٹی سیلز“ جو سر کی کھال میں موجود ہوتے ہیں، وہ نہ صرف حملہ آور ہونے والے جرثوموں اور وائرسوں کا قلع قمع کرتے ہیں بلکہ وہاں پائے جانے والے ان خلیاتِ ساق کو بھی تقویت پہنچاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما بہتر بناتے ہیں یعنی وہ خلیاتِ ساق جن کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے سر پر بال گھنے اور لمبے ہوتے ہیں۔
جن چوہوں کا مطالعہ کیا گیا ا±ن میں بالوں کا قدرتی نظام انسان سے بہت قریب ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ کم و بیش یہی سب کچھ انسانوں کیلئے بھی درست ہونا چاہیے۔ البتہ اس کی مزید تصدیق کرنے کیلئے انسانی بالوں اور کھوپڑی کی کھال کا تحقیقی جائزہ لینا بھی ضروری ہوگا۔اگر مزید تحقیق سے یہی بات انسانوں کیلئے بھی درست ثابت ہوگئی تو گنج پن اور گرتے ہوئے بالوں کا علاج بھی ممکن ہوسکے گا۔ یہ تحقیق معروف ریسرچ جرنل ”سیل“ کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی ہے۔