پاکستان کو برطانیہ سے 7 سی کنگ ہیلی کاپٹر مل گئے

پاکستان کو برطانیہ سے 7 سی کنگ ہیلی کاپٹر مل گئے

لندن :پاکستان نیوی نے برطانیہ سے ویسٹ لینڈ سی کنگ ملٹی رول کے سات ہیلی کاپٹرز حاصل کرلیے جس کا آرڈر 2016 میں دیا گیا تھا۔ڈیفنس اور عسکری سرگرمیوں کے جریدے آئی ایچ ایس جینز ڈینفس ویکلی کا پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے پلیٹ فارم سرکاری طورپر 24 مئی کو لندن میں ایک تقریب کے دوران حوالے کیے گئے تھے۔

تقریب میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس اور برطانیہ کی وزارت دفاع سے کرسٹوفر باب رچرڈسن اور دیگر بھی شریک تھے۔ہیلی کاپٹرز کو پاکستانی بھیجنے سے قبل وکٹر ایروسپیس میں مینٹینینس کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ حوالگی رواں سال کے آخر تک ہوجائے گی۔

دفاعی جریدے کے مطابق تقریب کے دوران ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانوی فوج کے درمیان تاریخی تعلقات پرخوشی کا اظہار کیا۔انھوں نے برطانوی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آرمڈ فورسز کی تربیت اور دیگر ضروریات دونوں صورتوں میں بہتری کے لیے برطانوی فوج نے مدد کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں