کان صاف کرنیوالی کاٹن بڈ آپ کو قوت سماعت سے محروم کر سکتی ہے

لاہور: ہم میں سے اکثر لوگ کانوں کی صفائی کیلئے کاٹن بڈ ، ماچس کی تیلی یا کسی بہت پتلی چیز کو استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات اسی طریقہ کار کے ذریعے کانوںکی صفائی تو ہو جاتی ہے مگر ماہرین صحت اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کاٹن بڈ یا کسی بھی دوسری عام شے سے کان صاف کان صاف کرنے کے بظاہر اتنے بڑی نقصانات سامنے نہیں آئے، لیکن ایک اندازے کے مطابق اس عمل سے یومیہ 34 افراد کے کان صاف ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہے ہیں۔
سائنس جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی آف ویکسنیئرمیڈیکل سینٹر اور دیگر اداروں کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا کہ صرف امریکا میں یومیہ 34 افراد کے کان صاف ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہے ہیں، جو پتلی اور باریک لکڑی یا پھر کاٹن بڈ سے کان صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1990 سے 2010 تک کان صاف کرنے کی کوشش کے دوران اپنے کان مزید خراب کر بیٹھنے والے افراد کی جانب سے شکایتوں میں اضافہ ہوا۔
اس عرصے کے دوران 18 برس سے کم عمر کے 2 لاکھ 63 ہزار افراد کان صاف کرنے کی کوشش کے دوران اپنے کان مزید خراب کر بیٹھے۔ماہرین کے مطابق ان افراد کے کانوں میں روئی، لکڑی یا پھر تار کا تھوڑا سا حصہ اندر کان میں چلے جانے سے ان کے کان مزید خراب ہوگئے، بعد ازاں ان افراد کو خون بہنے، درد رہنے اور آواز کم سننے جیسی شکایات ہوگئیں۔ماہرین نے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کاٹن بڈ سے بھی کان صاف کرنے کو بلکل محفوظ طریقہ قرار نہیں دیا۔ماہرین کے مطابق کاٹن بڈ کے ذریعے کان صاف کرنے کے کوشش کے دوران اپنے کان مزید خراب کر بیٹھنے کے تازہ اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، تاہم یہ گزشتہ تعداد سے دگنے ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اس عمل میں لاپرواہی سے انسان قوت سماعت سے محروم ہوسکتاہے۔