پاکستان میں توانائی کے منصوبے2019سے قبل مکمل ہوجائیں گے: چین

پاکستان میں توانائی کے منصوبے2019سے قبل مکمل ہوجائیں گے: چین

بیجنگ: چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے فوری نوعیت کے منصوبے 2019 سے قبل مکمل ہو جائیں گے جبکہ اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں .

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے  بیجنگ  میں پریس بریفنگ کے دوران ساہیوال کے کوئلے کے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کے افتتاح سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی جس سے پاکستان عوام کو فائدہ ہو گا ترجما ن نے مزید بتایا کہ ساہیوال کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کو پیداواری صلاحیت ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے سترہ منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔اقتصادی راہداری کو پاکستانی عوام کیلئے تقدیر بدلنے والا منصوبے قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان منصوبوں اور ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں