انڈونیشیا کے شہر پالو میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، تین افراد زخمی

انڈونیشیا کے شہر پالو میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، تین افراد زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر پالو میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی ملک انڈونیشیا کے شہر پالو میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کا مرکز پالو سے 79 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ اسکی گہرائی 9.1 کلومیٹر زمین تھیرپورٹس کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کو روانہ کردیا گیا اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔

انڈونیشیائی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے بعد 14 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے جبکہ ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں