انٹیل نے اے ٹی ایم کارڈ کے سائز کا کمپیوٹر لانے کا اعلان کر دیا

تائپے مایہ ناز امریکی کمپنی انٹیل نے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ کے سائز کا کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ تائیوان میں جاری کمپیوٹکس 2017 کانفرنس میں انٹیل نے جہاں ایکس سیریز کے 18 کور کے پی سی متعارف کرائے، وہیں کمپنی نے دنیا کو حیران کردینے والا اعلان بھی کیا۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ رواں برس اگست میں ’کمپیوٹ کارڈ‘ کو متعارف کرایا جائے گا، جو ایک کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ سائز کا ہوگا، مگر یہ کام کے حوالے سے کسی طرح بھی ڈیسک ٹاپ پی سی سے کم نہیں ہوگا۔انٹیل کے کمپیوٹ کارڈ کی لمبائی 94.5، چوڑائی 55 اور موٹائی محض 5 ملی میٹر ہوگی، مگر اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی جگہ ہوگی، جو کسی بھی بڑے اور اسمارٹ موبائل فون سے زیادہ یا اس کے برابر ہے۔
مگر اس کارڈ سائز پی سی کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کی رفتار موبائل فون سے زیادہ اور عام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے زیادہ یا اس کے برابر ہوگی۔ کمپنی کے مطابق اس کمپیوٹ کارڈ کے 4 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے، جن کے سائز یکساں، مگر رفتار الگ الگ ہوگی۔کمپیوٹ کارڈ میں بلیو ٹوتھ، وائی فائی اور دیگر ڈیوائسز سے منسلک ہونے کی سہولت بھی شامل ہوگی۔خیال رہے کہ انٹیل کمپیوٹ کارڈ سمیت دیگر مصنوعات اور آلات اپنی پارٹنر کمپنیوں لینووو، ایچ پی اور ڈیل کے اشتراک سے متعارف کرائے گی۔