آئندہ ماہ کیلئے پیٹرو لیم مصنوعات سستی کر نیکا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

آئندہ ماہ کیلئے پیٹرو لیم مصنوعات سستی کر نیکا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے کمی کا اعلان کیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ قیمتوں میں یہ ردو بدل ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔قیمتوں کی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 72 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے 40 پیسے ہوگی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی، تاہم عوام کو اوگرا کی تجویز کے مطابق پورا ریلیف منتقل نہیں کیا گیا۔