ڈین این اے کو تیزی سے علیحدہ کرنیوالی مائیکروچپ تیار

ایمسٹرڈیم: امراض اور جرائم کی تشخیص کیلئے ڈی این اے الگ کرنا انتہائی ضروری ہے جس میں کئی گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ تاہم سائنسدانوں نے ایک چھوٹی سی چپ ایجاد کرلی ہے جو ڈی این اے کو چند منٹوں میں پور علیحدہ کرسکتی ہے۔

ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ٹوینٹی کے ماہرین نے ایک چھوٹی سی چپ ایجاد کرلی ہے۔ یہ چپ ڈی این اے کو گھنٹوں کے بجائے چند ہی منٹوں میں علیحدہ کرسکتی ہے، جبکہ یہ عمل کم خرچ بھی ہے۔شیشے کے ایک نیم شفاف ٹکڑے کی مانند دکھائی دینے والی ننھی سی چپ ایک طرف ڈی این اے کو خالص حالت میں علیحدہ کرسکتی ہے، جبکہ دوسری جانب اگلے مرحلے پر تجزیے کیلئے چپ پر مکمل ڈی این اے کو مختلف لمبائیوں والے سالماتی ٹکڑوں (فریگمینٹس) میں توڑا جاتا ہے۔ اس پورے کام میں محض چند منٹ درکار ہوتےہیں۔