شرجیل خان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، ہمارا کیس مضبوط ہے، وکیل

کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی بلے باز شرجیل خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس شرجیل خان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

شرجیل خان کے وکیل نے شیغان اعجاز نے اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی گزشتہ سماعتوں کی ریکارڈنگز کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈنگز دیکھنے کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے جبکہ پی سی بی کے پاس میرے موکل شرجیل خان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ساتھی کھلاڑی کے کہنے پر شرجیل خان بکی کو مداح سمجھ کر ملے لیکن جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ وہ بکی ہے، انہوں نے بروقت بورڈ کو آگاہ کردیا۔