فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سلطان راہی کی موت کس طرح ہوئی ؟ وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گی

برسوں پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سلطان راہی کی موت کس طرح ہوئی ؟ وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گی

فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سلطان راہی کی موت کس طرح ہوئی ؟ وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گی

اسلام آباد :  سلطان راہی نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ۔ انہوں نے ایکسٹرا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر وہ محنت کی بدولت فلموں کی ضرورت بن گئے ۔ انہوں نے پنجابی فلموں کے ذریعے ہی نام کمایا لیکن انہوں نے کچھ اردو فلموں میں بھی کام کیا ان کی موت سے پاکستانی فلمی صنعت کو بے پایاں نقصان پہنچا ۔ سلطا ن راہی فلاحی کاموں کیلئے بھی بہت مشہور تھے ۔ مصطفی قریشی کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی ۔ جنوری 1996ء میں انہیں ایمن آباد کے قریب ڈاکوئوں نے قتل کر دیا ۔ مقام افسوس ہے کہ ان کے قاتلوں کا ابھی تک پتہ نہ چل سکا ۔ یہاں ہم دو اور اداکاروں کا بھی ذکر کریں گے ۔ ایک ننھا اور دوسرے شاہنواز ۔ ننھا نے خود کشی کر لی اور شاہنواز کو ان کے مخالفین نے قتل کر دیا ۔ ننھا نے بہت عروج حاصل کیا اور شاہنواز بھی ولن کے طور پر بہت معروف تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں