ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کا دھواں جان لیواقرار

لندن: ترقی یافتہ اس موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹریفک کا دھواں ہے ، مگر جہاں گاڑیوں میں استعمال ہونےوالا ڈیزل ماحولیاتی آلودگی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہےتو وہی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ صحت کے لئے اتنا خطرناک ہے کہ ہارٹ اٹیک اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

یہ دعویٰ ایک تحقیق کے دوران سامنے آیاجس میں کہا گیا کہ ڈیزل کے دھویں سے خارج ہونے والے ذرات پی ایم 2.5 سے پھیپھڑوں میں سوزش اور دل کے امراض میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے براہ راست دل متاثر ہوتا ہے۔ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ فضائی آلودگی سے اجتناب کریں اور ایسی سڑکوں کا انتخاب کریں جہاں گاڑیاں کم ہوں۔