چیمپیئنز ٹرافی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مفت وائی فائی بھی دیا جا ئے گا

لندن: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میلا کل سے برطانیہ میں شروع ہو رہا ہے ، تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کرکٹ کو جدت بخشنے کیلئے مزید نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیکنالوجی ز متعارف کرانے کیلئے دنیا کی صف اول کی کمپنی انٹیل کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کی بدولت ڈرون انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے وکٹ کے اندر موجود نمی، گھاس کی کثافت، ٹرن سمیت تمام تر احوال بتایا جا سکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے بلوں کے ہینڈل کے ساتھ سینسر لگائے جائیں گے جس کی بدولت پتہ لگایا جا سکے گا کہ وہ اپنے بلے کا کس طرح سے اور کیسے استعمال کر رہا ہے۔
اب تک چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے کم از کم چھ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے دوران بیٹ سینسرز کے استعمال پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی بدولت بیٹ کی اسپیڈ، کھلاڑی کی قوت سمیت دیگر چیزوں کا بلو ٹوتھ کی مدد سے مشاہدہ کیا جا سکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ شائقین کی تفریح کا خیال رکھتے ہوئے انٹیل کے تعاون سے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی مرتبہ گراو¿نڈ میں موجود تمام شائقین کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔