انگلینڈ میں سیریز جیتے تو یہ کیریئر کا یادگار ترین لمحہ ہو گا:محمدعامر

انگلینڈ میں سیریز جیتے تو یہ کیریئر کا یادگار ترین لمحہ ہو گا:محمدعامر
کیپشن: image by facebook

ہیڈنگلے : پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے کہ تو یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے کہ تو یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے:دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سزا کا سامنا


انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنا بڑا کارنامہ ہے اگر ہم سیریز جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو یہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہو گا ،  کرکٹ کے گھر لارڈز میں میچز جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے، ہم لارڈز میں عمدہ کھیل پیش کیا لیکن اب یہ وقت گزر چکا ہے اور ہمیں اگلے کے لیے بھرپور تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ورلڈ کپ 2019کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی


محمد عامر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی اور فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا کہ لیڈز میں انگلش ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی غرض سے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ ایک بہترین ٹیم ہے، میرے خیال میں یہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور وہ ہم پر بھرپور طریقے سے پلٹ کر وار کریں گے لیکن ہم بھی ان کے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔