پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا
کیپشن: پی ٹی آئی نے ناصر سعید کھوسہ کے بعد نگران وزیراعلیٰ کیلئے نیا نام فائنل کر لیا ، فوٹو فائل

لاہور:تحریک انصاف نے ق لیگ سے مشاورت کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلی کےلئے سابق چیف سیکرٹری حفیظ اختر ردندھاوا کانام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے طویل مشاورت کے بعد حفیظ اختر رندھا وا کانام فائنل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
   

پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینےپر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن لینا عمران خان کی پرانی عادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر  کھوسہ کا نام واپس لے لیا
 

اس سے قبل  پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمود الرشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناصر کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں