ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا
کیپشن: آئن مورگن کی انجری کے سبب ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ، فوٹو آئی سی سی آفیشل ویب سائٹ

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان واحد چیرٹی میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہو گا ۔ ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔ اس سے قبل ورلڈ الیون کی قیادت آئن مورگن کو سونپی گئی تھی لیکن ان کی انگلی فریکچر ہونے کے باعث وہ میچ میں حصہ نہیں لے گے ان کی جگہ شاہد آفریدی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیا 

ورلڈ الیون کی ٹیم میں شاہد خان آفریدی (کپتان) سیم بلنگز، سیم کرن ، تمیم اقبال ، ٹائمل ملز ، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، راشد خان، سندیپ ، مچل میکلیگن ، شعیب ملک ، تشارا پریرا،لیوک رونکی اورعادل راشد شامل ہیں ۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کارلوس بریتھویٹ، سیموئیل بدری ،ریاد ایمرٹ ، آندرے فلیچر ، کرس گیل ،ایون لوئس ،آشلے نرس، کیمو پاول، دنیش رامدین( وکٹ کیپر )، آندرے رسل ، مارلن سیموئیلز اور ویلیمز پر مشتمل ہے ۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں