پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کاامکان، محکمہ موسمیات

پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کاامکان، محکمہ موسمیات
کیپشن: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی ، فوٹو فائل

لاہور: پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔
اگلے4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا
 

کراچی میں سمندری ہوا ئیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہو نا شروع ہوگئی ۔آج کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں