آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، فضل الرحمان

آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، فضل الرحمان
کیپشن: عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیئے ، فوٹو فائل

کراچی : مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ۔آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ملک میں جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔
متحدہ مجلس عمل کا کراچی میں سحری سے پہلے اجلاس ہوا ۔جس کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہماری معیشت کی بنیاد مغرب زدہ نہیں ،اسلامی ہے ۔دنیا میں پاکستان کے اسلامی تشخص کی بجائے سیکولر پیش کیا جارہاہے  ۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 میچ آج کھیلا جائےگا

مولان فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔پاکستان کو اسلامی تشخص سے نہیں ہٹنے دیں گے ۔ہم نے پاکستان کی اسلامی شناخت کو بحال رکھنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا 5جون کو اسلام آباد میں منشور پیش کیا جائے گا۔ ایم ایم اے کی قیادت نے 8 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے ناصر سعید کھوسہ کے بعد نگران وزیراعلیٰ کیلئے نیا نام فائنل کر لیا 

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ،ہم آہنگ ہونا چاہتے ہیں۔دنیاکے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں غریب بچے کی تعلیم اور بھوک کا مسئلہ ہے۔مسائل کا حل انسانوں کے بنائے ہوئے نطاموں میں تلاش کیا جاتاہےجبکہ ہم سودی نظام کے سبب 2 ہزار ارب روپے سود کی مد میں دے رہے ہیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں