تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی
کیپشن: رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔۔۔فوٹو/ بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل پیج

اسلام آباد: انتخابات 2018 سے پہلے سیاسی وفاداریاں تیزی سے بدلنے لگیں۔ سیاسی پنچھی ن لیگ کی منڈیر سے اڑ کر پاکستان تحریک انصاف کے چوبارے پر پہنچنے لگے۔ تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی۔ رحیم یار خان سے ن لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

ایم پی اے رئیس محبوب نے گزشتہ روز بنی گالہ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ عمران خان، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی منتخب ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد حکمران جماعت کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں