سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ، 1 اہلکار جاں بحق

سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ، 1 اہلکار جاں بحق
حملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک اہلکار ہلاک جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار زخمی ہوئے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ گیٹی امیج

طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔


فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔مقامی سعودی آن لائن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے کے لیے ٹریفک اہل کار کو قتل کر کے اس کی کار اور اسلحہ چھینا۔

مزید پڑھیں: سنگا پور ایئر لائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کر دیا

مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع شہر طائف میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق سعودی وزارت داخلہ فوری طور پر کچھ بتانے سے گریزاں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں