نگراں وزیراعظم کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
کیپشن: نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نامزد نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کر کے آج ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی جہاں صدر ممنون حسین جسٹس (ر) ناصر الملک سے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی مدت آج ختم ہو جائیگی، وزیراعظم الوداعی ملاقاتیں کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) ناصر الملک کل 11 سے 12 بجے کے دوران نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں