پنجاب حکومت کی ایوان وزیراعلیٰ ملازمین کیلئے الیکشن سے قبل 2 تنخواہیں اضافی دینے کی سمری منظور

پنجاب حکومت کی ایوان وزیراعلیٰ ملازمین کیلئے الیکشن سے قبل 2 تنخواہیں اضافی دینے کی سمری منظور
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو خوشخبر ی سنادی ہے اور ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے تمام 717ملازمین کو اضافی تنخواہ دینے کی سمری منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے پہلے خادم اعلیٰ کے ملازمین کواضافی تنخواہ سے نوازاجائےگا جس کے لئے پنجاب حکومت نے اپنے آخری روزایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کو 2 تنخواہیں دینے کی سمری منظور کی ہے۔خیال رہے کہ ایوان وزیراعلیٰ میں افسران وملازمین کی تعداد 717 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

واضح رہے کہ واپڈا نے بھی عید الفطر پر اپنے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق واپڈا کے ملازمین عیدالفطر پر ایک تنخواہ کے ساتھ بونس بطور عیدی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے مخصوصی اداروں کے ملازمین کیلئے اضافی تنخواہوں کے اعزازیہ کے اعلان کے بعد اب واپڈا کی جانب سے بھی اپنے ملازمین کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں