ایون فیلڈ ریفرنس کیس :حکومتی مدت پوری ہونے کا دن تاریخی ہے:نواز شریف کا صحافی کو جواب

ایون فیلڈ ریفرنس کیس :حکومتی مدت پوری ہونے کا دن تاریخی ہے:نواز شریف کا صحافی کو جواب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مدت پوری کرنے کا دن تاریخی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپسی کے موقع پر صحافی کے سوال ”حکومت مدت مکمل کر رہی ہے کیا کہیں گے“کے جواب میں نوازشریف نے کہاکہ یہ دن بہت تاریخی ہے اورآج سب کچھ ہی بہت تاریخی ہے ،ایساتاریخی دن کبھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران واضد ضیاءنے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے مطابق نواز شریف کے امریکی ڈالر اکاو¿نٹ میں یکم جولائی 2010 سے تیس جون 2011 کے دوران ویلتھ سٹیٹمنٹ پاکستانی روپے میں بطور تحائف ظاہر کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

یہ رقم حسین نواز طرف سے بطور تحفہ بھیجی گئی، 19 اکتوبر 2012 کو تین چیکس کے ذریعے روم نکلوائی گئی، ان چیک کے ذریعے نو لاکھ ڈالر کی رقم نکلوائی گئیں، پندرہ نومبر 2012 کو دو لاکھ ڈالر کی رقم نکلوائی گئی، ان چیکس میں ادائیگی پاکستانی روپوں میں کی گئیں۔جے آئی ٹی نے سٹیٹ بنک کے ریکارڈ سے ایکسچینج ریٹ کا تعین کیا جے آئی ٹی نے اندازہ لگانے کی کوشش نہیں کی کہ نوازشریف نےویلتھ سٹیٹمنٹ میں رقم درست اییکسچینج ریٹ کا اطلاق کر لے ظاہر کی ۔ اس موقع پر خواجہ حارث کا نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ ہوا کہ آپ کیوں بول رہے ہیں واجد ضیا بچے تو نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ

خواجہ حارث نے مزید کہا کہ جج صاحب آپ بیٹھے ہیں، واجد ضیا خود موجود ہیں یہ کیوں بول رہے ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب، بلوچستان اور وفاقی حکومت آج تحلیل ہو جائے گی ،پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار ایسا ہے کہ کوئی حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں