فلپائنی مسلمانوں کوداخلی خودمختاری دینے کا تاریخی بل منظور کرلیا گیا

فلپائنی مسلمانوں کوداخلی خودمختاری دینے کا تاریخی بل منظور کرلیا گیا
کیپشن: ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 227، مخالفت میں 11ووٹ ڈالے گئ،فوٹو بشکریہ دی فلپائنز

منیلا:فلپائنی مسلمانوں کوداخلی خودمختاری دینے کاتاریخی بل منظور کرلیا گیاہے۔

فلپائن کے ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 227ووٹ پڑے، اس کی مخالفت میں 11ووٹ ڈالے گئے جبکہ دو اراکین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔بل کی منظوری مدت سے تنازعے کا شکار مسلم جزیرے منڈنا کیلئے دی گئی ہے۔ بل کی منظوری پر مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نے خیرمقدم کیا ہے۔

جس کے تحت بنگس مورو کی مقامی حکومت کو خودمختاری دی جائے گی۔فلپائن میں اس اقدام کو مورو مسلمانوں کی400سالہ جدوجہد کی کامیابی کی طرف پہلا قدم کہاجارہاہے۔فلپائنی صدرروڈریگو دوتریتی نے کہا ہے اب ملک میں خون خرابے کا دور ختم ہوگیا