وزارت داخلہ کا نادرا کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

وزارت داخلہ کا نادرا کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے جاتے جاتے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بڑا قدام اٹھاتے ہوئے ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر سعید کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آخری روز پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے ناڈرا کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کہہ دیا ہے۔وزرارت داخلہ کے حکم کے بعد نادرا حکام کی جانب سے سابق صدر کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے اور کارروائی سے اجتناب کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے حفیظ اختر کانام فائنل کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
خیال رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد آج وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا کو حکم جاری کیا گیا ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں