کلب کرکٹ کی ٹیم کا خاتمہ ، سرفراز احمد مایوس ہوگئے

کلب کرکٹ کی ٹیم کا خاتمہ ، سرفراز احمد مایوس ہوگئے
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی :یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو  ختم  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یو بی ایل کرکٹ ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس بارے میں انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو بھی ا?گاہ کردیا ہے۔اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کے رکن منصور مسعود خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں، ہم اپنی اکیڈمی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یو بی ایل کرکٹ ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔افغانستان نے بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم میں یونس خان، عمر اکمل، شان مسعود، رومان رئیس، سعد علی، محمد اصغر، احسان عادل، محمد نواز، میر حمزہ، سہیل خان، صہیب مقصود شامل ہیں۔یو بی ایل انتظامیہ کے اس فیصلے سے براہ راست 25 کھلاڑی متاثر ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 1997 میں بھی یو بی ایل نے اپنی ٹیم بند کر دی تھی لیکن بعد ازاں اسے بحال کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال کا ڈومیسٹک سیزن بھی یو بی ایل ہی نے جیتا تھا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں