میرے کینسر کےعلاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا، خدشہ ہے نیب اس حوالے سے نہ پوچھ لے: شہباز شریف

میرے کینسر کےعلاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا، خدشہ ہے نیب اس حوالے سے نہ پوچھ لے: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میرے کینسر کےعلاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا تھا، خدشہ ہے نیب یہ نہ پوچھے 60 ہزار ڈالر کہاں سے آئے؟

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں 2 مریضوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا، 70 سے زائد ڈاکٹرز کو بیرون ملک سے لایا گیا، ملک کے کسی بھی حصے سے آئے مریضوں کا یہاں فری علاج ہوگا اور علاج کے لئے پیسے حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کے لئے پُرعزم ہیں، گزشتہ 3 ماہ میں وہ کام نہیں کرسکا جو کرنا چاہتا تھا۔ الحمداللہ! ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا، ملک کے ڈیمز میں پانی کم ہے، ہم نے فیصلہ کیا کہ سرمایہ کاری پنجاب کی بجلی پاکستان کی، کل سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی تو لوڈشیڈنگ جانے اور آپ جانیں، ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیراعظم کا اسمبلی سے الوداعی خطاب
 شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور کرنا اچھی بات نہیں، دعا ہے ملک میں شفاف انتخابات ہوں، جس پارٹی نے خدمت کی عوام اسے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال میں ہم ہندوستان سے کئی شعبوں میں آگے چلے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں