گلوکار جواد احمد کا شہباز شریف، عمران خان اور بلاول کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان

گلوکار جواد احمد کا شہباز شریف، عمران خان اور بلاول کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

لاہور:گلوکار جواد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے برابری پارٹی پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

یہ بھی ٌپڑھیئے:علی جہانگیر صدیقی کی بطور پاکستانی سفیر تعیناتی باعث شرمندگی ہے، عدالت
 
 جواد احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 3 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا،انہوں نے کہا کہ یہ تمام رہنما ایک ہیں اور عام آدمی کے ساتھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پیسے کی بناء پر الیکشن لڑے جاتے ہیں، پُرامید ہوں کہ لوگ ووٹ دیں گے ، نامور گلوکار نے کہا کہ الیکشن ایک فیصد طبقہ لڑتا ہے جو کروڑ پتی ہے، ہم خراب نظام کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔