عمران خان خیبر پختونخواہ، پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے بولی لگوا رہا ہے: خواجہ آصف

عمران خان خیبر پختونخواہ، پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے بولی لگوا رہا ہے: خواجہ آصف
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے عمران خان بولی لگوا رہا ہے ، خرچے زیادہ ہو گئے ہیں ، پارٹی، الیکشن پیر خانہ، بیچارہ اکیلا کیا کیا کرے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کیلئے عمران خان بولی لگوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے ہوتا ہے پھر مکر جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کے" بچپنے" والے بیان پر چوہدری نثار نے کرارا جواب دیدیا
 خواجہ آصف نے کہا خرچے زیادہ ہو گئے ہیں۔ پارٹی، الیکشن پیر خانہ عمران خان بیچارہ اکیلا کیا کیا کرے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: میرے کینسر کےعلاج پر 60 ہزار ڈالر خرچ آیا، خدشہ ہے نیب اس حوالے سے نہ پوچھ لے: شہباز شریف
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں