پشاور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشتو میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشتو مجھے میری والدہ نے سکھائی .اس لیے پشتو زبان سے مجھے ماں جیسا پیار ہے اور اس پشتو زبان کے حوالے سے دن پر سب کو مبارکباد.
مور راته پښتو ژبه ښودلې ده
ځکه لکه مور راباندې ګرانه ده
د پښتو ورځ او د ژبو نړیواله ورځ دې ټولو هېواد والو او زلمو ته مبارک وي
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 29, 2018
جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئیٹ کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں. اور آپ (جاویدآفریدی) کی بات سے متفق ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں.ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں فینز کے دل کے مزید قریب لاتی ہے.
پښتو لیکلې نه شم خو پښتو ماته ګوډه وایم او البته ستاسو په سر پښتو کووم
او ستاسو سره د پښتو ورځ لمانځلم
ډېرن سمي@JAfridi10 hope i said it right
— Daren Sammy (@darensammy88) May 29, 2018
جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا .جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔
Der Shaista Zalmia :) https://t.co/BVYixxlQgC
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 29, 2018
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں