ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
کیپشن: image by twitter

نیویارک :امریکی ٹی وی سٹار، ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کشنر سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں کم کارڈیشن سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے امریکا کے جیلوں میں قیدیوں کے اصلاحات اور انہیں ملنے والی سزاؤں کے قوانین میں بہتری سے متعلق ملاقات کی۔

خیال رہے کہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 37 سالہ ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی تھی۔

انتخابات میں جہاں کم کارڈیشین نے ہلیری کلنٹن کو سپورٹ کی، وہیں ان کے شوہر کائنے ویسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سپورٹ کیا تھا۔

ca26978a7bd64c3fde79bd10d7409cbc

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم کارڈیشن سے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ میں ان کے ساتھ وائیٹ ہاؤس کے اوول آفیس میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ملاقات بہترین رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے اور کم کارڈیشین نے جیل اصلاحات اور قیدیوں کو ملنے والی سزاؤں میں بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔دوسری جانب کم کارڈیشین نے بھی ایک ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی کم کارڈیشین نے ٹوئیٹ میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈرگ کے غیر متشدد کیس میں جیل میں قید 62 سالہ خاتون ایلیسا میری جوہنسن کو قانونی مدد فراہم کرنے کی منظوری دیں گے۔