ورلڈ کپ 2019، پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا ہو گا

ورلڈ کپ 2019، پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا ہو گا
نوجوان فاسٹ باؤلرز محمد حسنین اور شاہین آفریدی میدان میں نہیں اتریں گے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ کرک بز

لندن: ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ آج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹاکرا ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔


ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق منتخب کردہ سکواڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گے جبکہ حسن علی بطور بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔

شعیب ملک کو آج کے میچ کیلئے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلرز محمد حسنین اور شاہین آفریدی میدان میں نہیں اتریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اس سے قبل عالمی کپ میں 10 بار آمنے سامنے آئیں۔ ویسٹ انڈیز کو 7 فتوحات ملیں جبکہ پاکستان 3 میچ جیت سکا۔