امریکا میں پیدا ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی اور کم وزن بچی پانچ ماہ کی ہوگئی

امریکا میں پیدا ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی اور کم وزن بچی پانچ ماہ کی ہوگئی
کیپشن: file photo

وزن 245 گرام سے بڑھ کر پانچ پاﺅنڈ ہو گیا، پانچ ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج
کیلی فورنیا:  امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہسپتال میں پیدا ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی، کم وزن بچی پانچ ماہ کی ہوگئی اور اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

پیدائش کے وقت اس کا وزن 245 گرام تھا جو اب پانچ پاﺅنڈ ہو چکا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بچی کی پیدائش ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے شارپ میری برچ ہسپتال میں ہوئی اور اس کا وزن ایک بڑی سیب جتنا ہونے کی مناسبت سے ہسپتال سٹاف نے اس کا نام سیبی رکھا۔

سیبی کی پیدائش کے وقت اس کی والدہ 23 ہفتے اور تین دن کی حاملہ تھی۔ ڈاکٹروں نے پیدائش کے وقت بچی کے والد کو بتایا تھا کہ وہ صرف ایک گھنٹہ ہی زندہ رہ سکے گی تاہم وہ پانچ ماہ کی ہو چکی ہے۔

ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک گھنٹہ کئی گھنٹوں میں تبدیل ہو گیا اور پھر ایک دن اور پھر ایک ہفتہ ہو گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش گذشتہ برس دسمبر میں آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی۔

بچی کو پانچ ماہ تک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اس وقت ان کا وزن پانچ پاو¿نڈ تھا۔