قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی، ارکان آپس میں گتھم گتھا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی، ارکان آپس میں گتھم گتھا
کیپشن: افغان مہاجرین کو پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا، علی محمد خان۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اے پی پی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہونے والے آج کے اجلاس میں گرما گرمی دیکھی گئی۔ ارکان آپس میں گتھم گتھا اور نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

اجلاس کے دوران علی محمد خان کے جواب کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا افغان مہاجرین کو پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا۔ کیا افغانستان بھی پاکستان کیلئے اتنی بڑی قربانی دے گا۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد نے مزید کہا ہمارے بھائی طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی ایسا کیوں ہوا۔ طاہر داوڑ کی لاش پاکستان کے حوالے کی جانی تھی یا افغانی پٹھو کے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانی جھنڈے، دو قومی نظریہ کو جو نہیں مانتا اس کو ملک میں رہنے کا حق نہیں۔

ادھر علی وزیر کی گرفتاری سے متعلق سپیکر آفس کو آگاہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا خیبرپختونخوا پولیس نے علی وزیر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ان کو اقدام قتل، دہشتگردی اور 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔