شکست کا خوف اپنی حکمت عملی پر اثرانداز نہ ہونے دیں، وزیراعظم کا ٹیم کو مشورہ

شکست کا خوف اپنی حکمت عملی پر اثرانداز نہ ہونے دیں، وزیراعظم کا ٹیم کو مشورہ
کیپشن: قوم کی دعائیں، سپورٹ سرفراز اور ٹیم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

لاہور: وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ میرا مشورہ آج بھی وہی ہے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں اور آخری گیند تک مقابلہ کریں۔

f298f54f3d4771395feba494fbc26a19

انہوں نے کہا کہ شکست کا خوف ذہن میں نہ لائیں اور نہ ہی اس خوف کو اپنی حکمت عملی پر اثر انداز ہونے دیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا قوم کی دعائیں، سپورٹ سرفراز اور ٹیم کے ساتھ ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔