پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 106 رنز کا کم ترین ہدف دےدیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 106 رنز کا کم ترین ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: PTV Sport FB Page

ناٹنگھم:ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو106 رنز کا کم ترین ہدف دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق ،ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 106 کا رنز دےدیا، قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

حارث سہیل صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، بابراعظم بھی غیر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز  پر میدان بدر ہوگئے،کپتان سرفراز احمد نے  8 رنز  اسکور کیے۔ 

 محمد حفیظ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور  16 رنز پر آؤٹ ہو گئے، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1 اور وہاب ریاض 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اور پاکستان ٹیم4۔21 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔