ویسٹ ایڈیز نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دےدی

ویسٹ ایڈیز نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دےدی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

ناٹنگھم:ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ ایڈیز نے پاکستان کو یک طرفہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دےدی، ویسٹ انڈیز نے 106رنز کا ہدف4. 13 اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ، ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے میں ویسٹ ایڈیز نے پاکستان کو یک طرفہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دےدی، کرس گیل 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 106 رنز کا ہدف4۔ 13 اوورزمیں تین  وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ36 رنزپرگری جب شائی ہوپ 11 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 46رنزپرآﺅٹ ہوئی جبکہ کہ تیسری وکٹ 77 رنز کے مجموعی رنز پر گری جب کرس گیل کی 3 چھکے اور 6 چوکوں کی مددسے 50 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمدعامر نے  لیں ۔ 

اس سے قبل ،   پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 106 کا رنز  ہدف دےدیا، قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور فخرزمان بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

حارث سہیل صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، بابراعظم بھی غیر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز  پر میدان بدر ہوگئے،کپتان سرفراز احمد نے  8 رنز  اسکور کیے۔ 

 محمد حفیظ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور  16 رنز پر آؤٹ ہو گئے، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1 اور وہاب ریاض 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔