وزیراعظم عمران خان کی حکومتی وفد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی

وزیراعظم عمران خان کی حکومتی وفد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی
کیپشن: image by facebook

ریاض : وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مکہ اجلاس میں شرکت سے قبل عمرہ کی ادائیگی کی اور ملک کے لیے دعائیں مانگیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مکہ سمٹ (اجلاس) میں شرکت سے قبل عمرہ کی ادائیگی کی اور عرض پاک کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد الحرام میں نوافل بھی ادا کیے ، اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان ، وزیر ساحت عاطف خان ، وزیراعظم مشیر خصوصی نعیم الحق ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ساتھ موجود تھیں۔